، کیویز کا اگلے سال پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (ویب ڈیسک) سیریز چھوڑ کر بھاگنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اگلے سال پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرکے اگلے سال دورے کی یقین دہانی کرادی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر 2022 میں پاکستان کا

دورہ کرے گی اور اس دوران ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی تاہم پہلا ون ڈے شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے حفاظتی انتظامات کا بہانہ بنا کر سیریز چھوڑ کر بھاگ گئی تھی۔

Comments are closed.