آئندہ ہفتے پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہو گی ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر میں بارش کی پیشگوئی کر دی،تفصیلات کے مطابق شہر پوری آب و تاب کے ساتھ سورج چمکتا رہا،گرمی اور حبس کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات کی طرف سے زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت34کم سے کم28ڈگری سینٹی ریکارڈکیاگیا۔ہوامیں نمی کاتناسب65فیصد جس کے بعد آئندہ ہفتے

بارش کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور نارووال میں بادل برسنے کا امکان ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر کے علاوہ زیریں سندھ میں حیدرآباد، ٹھٹھہ، مٹھی اور دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

Comments are closed.