آج اگر پاکستانی ٹیم بھارت کو ہرا دے تو انہیں کہاں سے بلینک چیک ملے گا ؟

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے پاس ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرانے پر بڑاانعام پانے کا نادر موقع ہے۔ خیال رہے کہ رمیزراجہ نے بطور چیئرمین پی سی بی اپنے کراچی کے پہلے دورے کے بعد انکشاف کیا تھا کہ کراچی میں ایک سرمایہ کار نے پیشکش کی ہے کہ اگر قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی

ورلڈکپ میں بھارت ہرادے تو وہ بلینک چیک دینے کو تیار ہیں۔دوسری جانبپاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں نوجوان پاکستانی پیسر شاہنواز دھانی کی سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے ہلکی پھلکی بات چیت ہوئی۔ دھانی نےدھونی سے کہا کہ آپ تو اور فٹ ہوتے جا رہے ہیں۔ جواب میں دھونی نے کہا کہ اب تو عمر ڈھلتی جا رہی ہے ۔ یہ بات چیت اس وقت ہوئی جب وہ کھلاڑیوں کے ہمراہ بس کی طرف جا رہے تھے۔ ایم ایس دھونی مینٹور کی حیثیت سے بھارتی ٹیم کے ساتھ ہیں ۔یاد رہے کہ اس وقت ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے ۔

Comments are closed.