آج تو آپ ارطغرل غازی لگ رہے ہیں ۔۔۔!!!

لاہور (ویب ڈیسک) شہباز شریف کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران کمرۂ عدالت اس وقت قہقہوں سے گونج اٹھا جب گواہ کے بار بار سینے پر ہاتھ رکھ کر جواب دینے پر عدالت نے انہیں ارطغرل غازی قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج

جواد الحسن نے گواہ سے کہا بار بار سینے پر ہاتھ رکھ کر جواب دیتے ہوئے ارطغرل غازی لگ رہے ہو ۔ اس بات پر عدالت میں قہقہے گونجنے لگے ۔ کیس کی سماعت کے دوران جج نے کہا شہباز شریف صاحب بتائیں کیا مسئلہ ہے جس پر شہباز شریف نے بتایا کہ انکی میڈیکل رپورٹس تشویشناک آئی ہیں مگر حکومت انکی بیماری کا ذرا خیال نہیں کررہی اور عدالتی احکامات کو پس پشت ڈالا جا رہا ہے ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *