آج کل سوشل میڈیا پر صبا فیصل کو بددعائیں اور طعنے سننے کو کیوں مل رہے ہیں ؟

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے اداکار سلمان فیصل کی طلاق کی افواہوں اور خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق کہا ہے کہ لوگوں نے انہیں مغلطات اور بددعائیں دیں۔صبا فیصل حال ہی میں نعمان اعجاز کے پروگرام جی سرکار میں شریک ہوئیں تھیں جس میں بیٹے کی مبینہ طلاق سے

متعلق تنقید پر بھی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کیا ہوا، میاں بیوی کی کوئی بات ہوجاتی ہے ،کسی نے کمنٹ کیا کہ آپ کے شوہر کہاں ہیں تو میری بہو نے جواب دے دیا کہ یہ تو آپ ان سے پوچھیں۔صبا فیصل نے مزید کہا کہʼبس اس نے یہ کہا اور لوگ پاگل ہوگئے کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے، علیحدگی ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہʼاس کی وجہ سے سب سے زیادہ مغلطات مجھے دیں گئیں کہ یہ ڈراموں میں جیسی ساس ہیں اصل زندگی میں بھی ویسی ساس ہیں، انہوں نے بیٹے کا گھر تڑوادیا۔صبا فیصل کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا کہʼان کی بیٹی گھر میں بیٹھی رہتی ہے بہو کو گھر سے نکال دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہʼلوگوں نے مغلطات ، بددعائیں دیں، میرا دل ایسا اچاٹ ہوا کہ میں نے سوشل میڈیا کو بس چھوڑ دیا۔خیال رہے کہ ان کے بیٹے سلمان فیصل اور نیہا ملک نے دو سال قبل شادی کی تھی جس کے بعد جولائی میں صبا فیصل کی جانب سے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کے ہمراہ بہو کے بغیر تصویر شیئر کیے جانے پر یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ ان کی بہو کی طلاق ہوگئی۔ لوگ صبا فیصل کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے تھے ۔ صبا فیصل نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بیٹی سعدیہ فیصل، بیٹے سلمان اور ارسلان سمیت شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھیں مگر ان تصاویر میں ان کی بہو دکھائی نہیں دی تھیں۔

Comments are closed.