آخری رسومات پر کیا مناظر دیکھنے میں آئے ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے کوچ کرجانے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے شدتِ غم سے نڈھال اُن کی گرل فرینڈ شہناز گِل بھی پہنچ گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق

سدھارتھ شکلا کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اداکار کی رہائش گاہ پر اُن کے دوستوں اور عزیز و اقارب کے آنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔اب اس ضمن میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سدھارتھ شکلا کی گرل فرینڈ شہناز گِل کو اُن کی رہائش گاہ آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہناز گِل گاڑی میں اپنے بھائی شہباز کے ساتھ موجود ہیں اور سدھارتھ کی موت پر وہ شدتِ غم سے نڈھال نظر آرہی ہیں۔گاڑی کے اردگرد بھارتی صحافیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو شہناز گِل سے گفتگو کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن وہ کسی کے سوال کا جواب نہیں دے رہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شُکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ نے سونے سے پہلے کچھ دوائیاں لیں جس کے بعد وہ بیدار نہ ہوئے، خاندانی ذرائع نے اداکار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے۔یاد رہے کہ رواں برس بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنے والی جوڑی شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرلی ہے تاہم اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چُھپا کر رکھا ہے تاکہ دونوں اداکار کیریئر پر توجہ دے سکیں۔تاہم دونوں بھارتی اداکاروں کی جانب سے ابھی تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

Comments are closed.