آرمی چیف قمر باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ :

راولپنڈی(ویب ڈیسک)آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور

کورونا کی روک تھام پر بات چیت کی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ اور کورونا وبا کی روک تھام قومی کاز اور کوشش ہے، پاکستان سے جب تک پولیو ختم نہیں ہو جاتا، کامیابی قرار نہیں دے سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *