آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شاندار بیان سامنے آگیا

 راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین چینی چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون، علا قائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں  پاک چین اکنامک کوریڈور منصوبے (سی پیک) سے متعلقہ اموربھی زیربحث آئے۔

آ ر می چیف قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چینی وزیردفاع کے دورہ پاکستان سے تعلقا ت کومزید استحکام ملے گا اور پاک چین دوستی مزید پھلے پھولے گی ۔ پکے دوستوں اور بھائیوں کے درمیان یہ دوستی ہردورمیں آزمائی ہوئی ہے۔ چینی سفیرنے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردارکوسراہا۔

Comments are closed.