آریان کو کتنی سزا ہو سکتی ہے ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) ایک کروز سے سنگین الزامات کے تحت گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے اریان خان کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اُنہیں اس کیس میں 20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے

اور ان دفعات میں آریان خان کو تقریباََ 20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔آریان خان کو (این سی بی) نے این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے سیکشن 8 سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگر آریان خان پر لگائے جانے والے تمام الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو اُنہیں 20 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب این ڈی پی ایس کا سیکشن 8 سی فروخت اور خریدنے کا کیس ہے، اگر شاہ رخ خان کے بیٹے پر یہ الزام درست ثابت ہوا تو اُنہیں تقریباََ 6 ماہ سے 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ (این سی بی) نے رواں ماہ 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر ریڈ کیا تھا جہاں پارٹی چل رہی تھی اور اس پارٹی میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی موجود تھے۔ (این سی بی) کی جانب سے ریڈ میں ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئی تھی اور اُسی وقت آریان خان کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔آریان خان کو 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا تھا، بعدازاں آریان خان کا 3 روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔آپ کو بتاتے چلیں کہ آریان خان نے گرفتاری کے بعد یہ بھی شکوہ کیا کہ اپنے والد سے ملاقات کے لیے انہیں سیکرٹری سے ٹائم لینا پڑتا تھا اور کئی کئی روز والد سے ملاقات نہیں ہوتی تھی ۔ شاہ رخ خان بیٹے کی گرفتاری کے وقت فلموں کی عکسبندی میں مصروف تھے ۔

Comments are closed.