آسٹریلیا کے ساتھ میچ میں حسن علی قومی ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں ؟

دبئی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ حسن علی کو ٹیم سے باہر بٹھانے کا سوچ بھی نہیں سکتے ، وہ میچ ونر ہیں ، فخر زمان کا دن ہو تو وہ اکیلے ہی میچ بنا سکتے ہیں ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ سیمی فائنل میں بھی پرفارمنس کا

تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام کے تمام کھلاڑی پرفارم کریں ، ایسا ممکن نہیں ، کسی بھی کھلاڑی کی پرفارمنس میں اتار چڑھاؤ آسکتا ہے ۔ لیکن پھر بھی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔

Comments are closed.