آسیہ مسیح کی شیخوپورہ میں مقیم بہن کا شرمناک کرتوت ،

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) معلونہ آسیہ مسیح کی بہن نجمہ مسیح نے اپنے آشنا کی مدد سے اپنے شوہر کی جان لے لی اور جسم کو نہر میں بہادیا۔ چند روز بعد جب واقعہ کا پتہ چلا پر آئی تو ایس ایچ او فیکٹری ایریا سردار افضل ڈوگر نے اس معاملہ کو انتہائی باریک بینی سے دیکھنا شروع کیا

تو دوران تفتیش ہی خاتون ملزمہ نجمہ بی بی نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے شوہر یونس مسیح کو عرفان ڈوگر کیساتھ ملکر ٹھکانے لگایا ہے ۔ نجمہ بی بی کی شادی مانانوالہ کے رہائشی یونس مسیح سے ہوئی تھی جس کے بطن سے 12سالہ بیٹا اور 14 سالہ بیٹی ہے۔ اس دوران نجمہ نے ایک سال سے عرفان عرف بگو ڈوگر کیساتھ تعلقات قائم کرلیے جس کا علم ہونے پر اسکے شوہر نے اس کو ڈانٹ ڈپٹ کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی صلاح الدین نے واردات ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا سردار افضل ڈوگر اور انکی ٹیم کیلئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.