آصف زرداری نے نواز شریف کو کن باتوں پر قائل کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) لانگ مارچ کے معاملے پر نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطوں میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ سابق صدر آصف زرداری نے ان ہائوس تبدیلی کیلئے لیگی قائد نواز شریف کو قائل کرلیا۔ جبکہ پیپلزپارٹی استعفوں کے آپشن پر رضا مند ہوگئی ہے.ان ہائوس تبدیلی کیلئے

تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کرلیاگیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کو گرانے کے ہر آپشن استعمال کرنے پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اتحاد ہر صورت برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔پیپلزپارٹی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ان ہائوس تبدیلی پر پراعتماد ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے ان ہائو س تبدیلی کیلئے نواز شریف کو قائل کرلیا۔ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی ان ہائوس تبدیلی کی مکمل حمایت کرنے کاعندیہ دیدیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ان ہائوس تبدیلی استعفوں، لانگ مارچ اور دھرنے کا آپشن استعمال کریگی۔ سینیٹ الیکشن کے فوری بعد پی ڈی ایم کی قیادت ان آپشنز پر غور کیلئے سر جوڑے گی، پیپلز پارٹی کے مطابق پیپلز پارٹی لانگ مارچ سے قبل ان ہاؤس تبدیلی کا آپشن استعمال کریگی۔ اگر پیپلز پارٹی ان ہائوس تبدیلی کیلئے نمبر گیم پورے کرلیتی ہے تو پی ڈی ایم حمایت کریگی جبکہ حکومت پر مسلسل مزید دباؤ بڑھانے کیلئے تحریک انصاف کے ناراض رہنماؤں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے استعفوں کے آپشن پر مکمل رضا مندی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ ان ہائوس تبدیلی کے آپشن کی ناکامی کی صورت میں پیپلزپارٹی کی استعفوں کے آپشن پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ لانگ مارچ کے موقع پر استعفوں کا آپشن عوامی ردعمل پر منحصر ہوگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *