آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب ۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف زرداری کی طبعیت بہتر نہ ہو سکی جس کے بعد ان کا مقامی ہسپتال میں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا، آصف زرداری نے تمام دن بلاول ہائوس میں ڈاکٹروں کے مشورے پر آرام کیا اور پارٹی رہنمائوں سے ضمنی الیکشن کے متعلق ملاقاتیں کیں۔

آصف زرداری سے بلاول ہائوس میں جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی قیادت میں نتاشہ دولتانہ، حیدر زمان قریشی، شازیہ عابد سمیت دیگر نے ملاقاتیں کیں جن میں خانیوال میں صوبائی اسمبلی کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ نیئر بخاری اور حسن مرتضی نے بھی ملاقات کی جس میں انھیں این اے 133میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *