آصف زرداری کی لاہور آمد اور چوہدری برادران سے ملاقات ۔۔۔۔۔۔

لاہور(یب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف این اے 133کی انتخابی مہم میں حصہ لینے لاہور واپس پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد میں ان کی سابق صدر آصف زرداری سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے انہیں انتخابی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری

آج لاہور آ رہے ہیں۔ وہ چودھری پرویز الہیٰ سے ملاقات کریں گے اور چودھری شجاعت کی عیادت بھی کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ اور تحریک انصاف کے متعدد رہنما آج راجہ پرویز اشرف سے پیپلز پارٹی کے مرکزی انتخابی دفتر میں ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔ راجہ پرویز اشرف نے گزشتہ روزیونین کونسل 236میں ارمغان اور نیلم جبار کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کہا نوجوان پانچ دسمبر کو تیر پر ٹھپہ لگانے کا عہد کریں۔کوئی ایسا شخص عوام کا نمائندہ نہیں ہو سکتا جو دکھ سکھ میں آپ کے ساتھ نہ ہو۔

Comments are closed.