آصف زرداری کے موڈ میں اچانک تبدیلی کیوں آگئی ؟ کیا ہونیوالا ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کا پہلے نابینا کالم نگار سید سردار احمد پیرزادہ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔جب سے پی ڈی ایم قائم ہوئی ہے یہ پہلی بار ہے کہ پیپلز پارٹی کے سوشل میڈیا پر ن لیگ کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کچھ سوالات ذہن میں آتے ہیں۔

پہلا یہ کہ آصف علی زرداری کا ن لیگ اور پنجاب کے حوالے سے حالیہ رویہ محض سندھ کارڈ کو بچانے کی چال تھی یا آصف علی زرداری کی دوربین نگاہیں مستقبل قریب میں عام انتخابات کو دیکھ چکی ہیں جس کے باعث وہ الیکشن موڈ میں جانے کی اطلاع دے رہے ہیں کیونکہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے بلکہ صرف موجودہ پی ٹی آئی حکومت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا پلیٹ فارم ہے۔ لہٰذا جب بھی عام انتخابات ہوں گے پی ڈی ایم کی جماعتیں اپنے منشور اور اپنی سوچ کے مطابق انتخابات میں حصہ لیں گی۔ یعنی پی ڈی ایم کی اِس وقت شیروشکر جماعتیں عام انتخابات میں ایک دوسرے کی مخالف ہوں گی اور اُس ماحول میں ایسی ہی آوازیں آئیں گی جن کی گونج لاڑکانہ کے جلسے میں آصف علی زرداری کی تقریر میں سنائی دی۔ دوسرا سوال یہ کہ پی ٹی آئی والوں کو یقین ہے کہ پیپلز پارٹی کسی ایشو پر اختلاف کرکے ن لیگ سے راہیں جدا کرلے گی۔ تو کیا پیپلز پارٹی کے لیے پی ٹی آئی کی دوربین نگاہیں درست ہیں؟ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ نئے سال میں پاکستان کے عوام انحطاط پذیر اولڈ سیاسی مائنڈسیٹ کو ہی جگہ دیتے ہیں یا جواں سال نئے سیاسی مائنڈسیٹ مریم نواز اور بلاول بھٹو کو پسند کرتے ہیں؟۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *