آنجہانی سوشانت سنگھ راجپوت کے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔۔۔۔

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی آنجہانی ہیرو سُشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے 5 افراد ایک سڑک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج صبح نیشنل ہائی وے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے 5 افراد جان سے ہاتھ

دھو بیٹھے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ہریانہ کے سینئر پولیس آفیسر او پی سنگھ (سشانت سنگھ راجپوت کے بہنوئی) نے بتایا ہے یہ ایک ٹرک اور جیپ کے درمیان بہت بڑا حادثہ تھا، اس حادثے میں جیپ میں بیٹھے 10 افراد میں سے 6 موقع پر چل بسے اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی پولیس کے مطابق جیپ میں سفر کرنے والے 10 افراد پٹنا سے ایک مذہبی تہوار سے واپس آ رہے تھے، ان میں سے ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 4 افراد کو دو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن کی صورتحال تشویش ناک ہے۔

Comments are closed.