آنے والے چند ماہ میں پاکستان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟

واشنگٹن (ویب ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان کو بیرونی قرضوں سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو قرضے نمٹانے میں پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جنوبی ایشیائی ممالک میں شرح نمو 0 اعشاریہ 5 فیصد رہی ہے۔عالمی بینک کے مطابق آئندہ سال جنوبی ایشیاء

میں ترقی کی شرح منفی 7.7 فیصد سے بہتر ہو کر 4 اعشاریہ 5 فیصد ہونے کی توقع ہے۔عالمی بینک نے بتایا ہے کہ آئندہ سال افغانستان میں ترقی کی شرح 2 اعشاریہ 5 فیصد، جبکہ مالدیپ میں 9 اعشاریہ 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔عالمی بینک کے مطابق آئندہ برس سری لنکا میں ترقی کی شرح 3 اعشاریہ 3 فیصد اور بنگلا دیش میں 1 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کی توقع ہے۔عالمی بینک کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ سال بھارت میں ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔عالمی بینک کے مطابق کورونا وائرس کی وباء دوبارہ ابھرنے سے ترقی کی شرح کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،جبکہ ٹڈی دل اور بارشوں سے غذائی قلت جنم لے سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *