آپﷺ نے کیا حکم دیا؟

عبداللہ بن امریہ صحابی سب سے زیادہ عبادت کرنے والے تھے ۔ ساری رات تہجد پڑھتےاورساراسال روزہ رکھتے تھے اورچوبیس گھنٹے میں ایک دفعہ قرآن ختم کرلیتے تھے ان کی شادی ہوئی اورشادی والی رات دلہن بیٹھی ہوئی ہے اوراسے چھوڑ کرعبادت شروع کردی۔

بیوی بھی انتظارکرتی رہی آخرکارتھک کربیوی نے بھی مصلیٰ اٹھایااورحضرت عبداللہ بن امرکے ساتھ عبادت شروع کردی یہاں تک کہ صبح ہوگئی .صبح جب حضرت عبداللہ کے والدنے ان سے پوچھاکہ رات کیسی گزری توانہوں نے کہاکہ سبحان اللہ ساری رات عبادت کرکے گزاری توانہوں نے کہاکہ تیراستیاناس ہوشادی والے دن بھی تونے عبادت کی .بیوی کے حقوق کاخیال نہیں رکھا ۔حضرت عبداللہ کے والدحضوراکرم ؐ کے پاس چلے گئےاوران سے جاکراپنے بیٹے کی شکایت کی .حضوراکرم ؐ نے پھران کوپابندکیاکہ توتین دن سےپہلے قرآن ختم نہیں کریگاایک دن روزہ رکھے گااورایک دن چھوڑے گا.

Sharing is caring!

Comments are closed.