آپ کو بریکنگ نیوز دے دوں ، کچھ ہونیوالا ہے ۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پھر کہتا ہوں کچھ ہونے والا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمیں نہ تو اشارہ ملا اور نہ ہی اشارے کی ضرورت ہے،

کچھ نہ کچھ ہونا ضرور ہے، وقت پر بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، اس طرح کے تجربے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے، اس طرح کے تجربوں کی وجہ سے ہی ہم مزید پیچھے جاتے ہیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ لوگ اس تجربے کو فارغ اور ناکامی قرار دے چکے ہیں، اگر عمران خان 5 سال حکومت کرتے ہیں تو ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اپنی جماعت میں بہت دراڑیں ہیں، جتنا وقت اس حکومت کو ملے گا ملک کے لیے تباہی ہے، لوگوں کو خدشات ہیں کہ کہیں یہ ملک کو لے نہ ڈوبیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کسی کی مدد نہیں چاہیے، ہمیں اللّٰہ تعالیٰ کی مدد چاہیے، اپوزیشن کے کئی لوگوں کو نیب نے گرفتار کیا، پی ٹی آئی کے چند لوگوں کو بلایا اور چھوڑ دیا۔ایاز صادق نے کہا کہ برداشت صرف پیپلز پارٹی یا ن لیگ نے نہیں کیا، اب عوام بھی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں کرپشن کے انبار لگ گئے ہیں اور نیب سو رہا ہے، عوام اس حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

Comments are closed.