آپ کی بہت یاد آتی ہے ۔۔۔۔!!!

لاہور(ویب ڈیسک )سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ایک خاتون کے درمیان کراچی ائیرپورٹ پر دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے سردار اختر مینگل سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔اسلام آباد روانگی کیلئے

شہبازشریف کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا ایک خاتون سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔خاتون کا کہنا تھاکہ لاہور کا حشر کر دیا ہے، کچرا دیکھ دیکھ کر دل خراب ہوتا ہے، لاہور کا حشر دیکھ کر آپ کی یاد آتی ہے اور آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔اس پر شہباز شریف نے خاتون کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.