آپ کے شادی نہ کرنے کی وجہ کہیں یہ تو نہیں ۔۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) لیجنڈ پاکستانی اداکار و کامیڈین معین اختر ک 71 سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ایک دلچسپ مکالمے کی ویڈیو وائرل ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری ویڈیو میں پاکستان کی

دو معروف شخصیات معین اٹر اور عمران خان کو اپنے حس مزاح کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس انٹرویو کے دوران معین اختر کی جانب سے عمران خان کو اُن کا شادی سے متعلق ایک بیان یاد دلاتے ہوئے پوچھنا ہے کہ ’آپ نے ایک بار کہا تھا کہ پاکستان کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے، تو کیا آپ کے شادی نہ کرنے کی یہی وجہ ہے؟‘جس پر عمران خان کا شرماتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اُن کے خیال میں اگلے دس برسوں کے لیے پاکستان میں شادی پر پابندی عائد کر دینی چاہیے کیوں کہ ایسا کرنے سے پاکستان کی آبادی کنٹرول میں آجائے گی۔‘

Comments are closed.