ائیرہوسٹس کس طرح سہولت کار کا کردار ادا کرتی رہی ؟

راولپنڈی (ویب ڈیسک) نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑے کی نازیبا حرکات، فضائی عملے اور ایئر لائن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑا بوس و کنار اور نازیبا حرکات میں مصروف تھا ،

جہاز میں موجود فیملیز کی جانب سے شکایت کے باوجود ایئرلائن انتظامیہ اور فضائی عملے نے مذکورہ جوڑے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ الٹا ایک ائیرہوسٹس نے جوڑے کو یہ حرکات سب کے سامنے نہ کرنے اور جاری رکھنے کے لیے کمبل لا کر دے دیا ۔ ایئر لائن کےعدم تعاون پر جہاز میں سوار دوسرے مسافروں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی۔ مسافروں کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نےواقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *