اب جو کوئی ایمبولینسز اور ریسکیو 1122کی گاڑیوں کو راستہ دینے میں دیر لگائے گا اسکو ۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اب پاکستان میں بھی انسانی جانیں بچانے والی گاڑیوں یعنی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو صاف راستہ فراہم کرنے کے لیے ایک نیا قانون منظور ہو گیا ہے جس کے تحت تمام ڈرائیورز پر لازم ہو گا کہ ایسی گاڑیوں کو راستہ فراہم کریں, اور ایسا نہ کرنے

والے افراد پر تین ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔سینیٹر فیصل جاوید خان کی طرف سے پیش کیا گیا بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والے قوانین میں شامل تھا۔ ان کا کہناتھاکہ انہیں بہت خوشی ہے کہ اسلام آباد میں ایمرجنسی گاڑیوں کو صاف راستہ دینے کا قانون پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہو گیا ہے، یہ بل دراصل سینیٹ سے کئی ماہ قبل منظور ہوا تاہم قومی اسمبلی نے اس کی منظوری میں 90 دن سے زیادہ لگا دیے تھے، اس لیے انہیں اسے مشترکہ اجلاس میں لانا پڑا تھا۔بل کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی گاڑی کا ڈرائیور پابند ہو گا کہ وہ وارننگ لائیٹ یا سائرن کی آواز کے ساتھ آنے والی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑی کو صاف راستہ فراہم کرے.تفصیلات کے مطابق قانون میں ایمرجنسی گاڑیوں کے غلط استعمال کے حوالے سے بھی سزا تجویز کی گئی ہے اور جو شخص بھی وارننگ لائٹس یا ایمبولینس کے سائرن کا بلا ضرورت استعمال کرے گا اسے نہ صرف پانچ ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا بلکہ اسے چھ ماہ تک قید کی سزا بھی مل سکتی ہے۔بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق سڑکوں پر ٹریفک کے بوجھ کے اضافے کے ساتھ اب یہ ضروری ہو گیا ہے کہ گاڑی چلانے والا ہر فرد ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کو راستہ فراہم کرنے کی اہمیت سے آگاہ ہو، جوں ہی انہیں ایمبولینس کی آواز سنائی دے تمام ڈرائیور ایک سائیڈ پر ہو جائیں اور راستہ دے دیں کیونکہ ایسی گاڑیوں کے لیے ایک ایک سیکنڈ کسی کی جان پچانے کا باعث بن سکتا ہے۔

Comments are closed.