اب کس شعبے میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، ان کی سیریز ’راز‘ جلد ریلیز کی جائے گی۔حریم شاہ اردو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کی ویب سریز ’راز‘ کے ساتھ ایکٹنگ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، اس ویب سریز میں حریم شاہ

مرکزی کردار اداکرتی نظر آئیں گی ۔ویب سریز ’راز ‘ کی کہانی منصور سعید نے تحریر کی ہے جبکہ فرحان گوہر  اس ویب سیریز کے پروڈیوسر ہیں۔ ’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز جلد اردو فلکس پر پیش کی جائیگی ۔حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر ’اردو فلکس‘ کا ایک بینر اٹھائے مختصر ویڈیو شیئر کی اور مختصر ٹیزر بھی جاری کیا۔

Comments are closed.