اب کوئی جہانگیر ترین کے ایشو پر بات نہ کرے ورنہ ۔۔۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے درمیان رابطے کرانے کیلئے وفاقی وزرا نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔وزرا کے جہانگیر ترین سے بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیر ترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔خبریں ہیں کہ جہانگیر ترین

کے ہم خیال گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے بھی رابطے جاری ہیں۔ حکومتی ارکان چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو جائے۔،وزیر اعظم عمران خان نے پہلے مرحلے میں فوری طور پر پارٹی رہنماؤں کو جہانگیر ترین کے خلاف بیان بازی سے روک دیا،ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے قریبی رفقاء نے دونوں رہنماؤں کے رابطے کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور مشورہ دیا ہے کہ صلح کی طرف بڑھا جائے،اختلافات سے حکومت اور پارٹی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے،ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ جہانگیر ترین عدالتوں میں اپنا دفاع جاری رکھیں گے تاہم انہیں ضمانت کے طور پر ریلیف دینے کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے،ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے ہم خیال گروپ بھی آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم سے ملاقات کرے گا، دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کیلئے جہانگیر ترین کو وزیر اعظم سے ملنے کیلئے بنی گالہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *