اتحادی اراکین قومی اسمبلی کا حکمران جماعت کو ووٹ دینے سے انکار

اسلام آ باد ( ویب ڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کے بعد مؤخرہونے کی اندورنی کہانی سامنے آ گئی ہے ذرائع کے مطابق حکومت کو یہ خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلوں کی منظوری کیلئے در کار مطلوبہ اکثریت نہیں مل سکے گی کیونکہ اتحادی جماعتوں نے ووٹ دینے سے انکار کردیاتھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے اتحادی بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر مطمئن نہ تھے جس کے باعث اتحادیوں نے ووٹنگ مشین پر تفصیلی بریفنگ کا مطالبہ کر دیا۔ اتحادیوں کی طرف سے بلائے گئے ظہرانہ میں صرف وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے ووٹنگ مشین اور دیگر ایشوز پر ارکان کو اعتماد میں لیا، کھانے کے بعد اتحادی اور حکومتی سینئر وزرا میں بات چیت ہوئی۔اتحادیوں نے ای وی ایم پر وقت مانگ لیا۔ اتحادیوں کے وقت مانگنے کے پیش نظر اجلاس موخر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.