اتحادی جان بوجھ کر ہماری رفتار کو کم کررہے ہیں ۔۔۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہےکہ ایسا محسوس ہوتا ہےکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ان کی وزارت کی رفتار کو کم کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ اتحادی جماعت کے پاس ہے۔ایک انٹرویو میں امین الحق کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی

کو وفاقی حکومت نےکوئی مرکزی کردار نہیں دیا۔امین الحق کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ ووٹنگ کا تمام ہوم ورک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سےکروانے کے بعد اس کی ذمہ داری بھی نادرا اور الیکشن کمیشن کو دے دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *