اتحادی ہونے کا حق ادا کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کے اہم انتخابات کے بعد حکومت اور اپوزیشن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روز گاری کو کنٹرول نہ کیا گیا تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہو گا ،

ووٹ کو عزت اور ووٹ نوٹ کے پرچار کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دی جانی چاہیے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی اکابرین اپنی بحث ارجنٹ کہہ کر مکمل کرانے کی کوشش کرتے ہیں،اکابرین یاد رکھیں عوام انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجتے ہیں ،اگر عوام کا خیال نہ کیا گیا تو صورتحال کسی کے حق میں نہیں رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کے سیاسی متاثرین بوریا بستر عدالتوں کے احاطوں میں لے جائیں مگر جب تک عوام کی بات نہیں کی جائے گی ،اس سب کا کوئی فائدہ نہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *