اتنی بڑی کروز پر بھارتی اداروں کو صرف شاہ رخ خان کا بیٹا کیوں اور کیسے نظر آیا ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ اداکار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی گرفتاری کے معاملے پر کھل کر بول پڑے۔اپنے ایک ٹویٹ میں میکا سنگھ نے اس کروز شپ کی تصویر شیئر کی جس سے آریان خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ گلوکار نے کہا ” واہ، کروڈیلیا کروز کتنا خوبصورت ہے،

کاش میں بھی اس پر جاسکتا، میں نے سنا ہے کہ اس پر بہت سے لوگ موجود تھے لیکن میں آریان خان کے علاوہ کسی کو بھی نہیں دیکھ پا رہا۔”انہوں نے سوال اٹھایا کہ “اتنے بڑے کروز میں صرف آریان ہی گھوم رہاتھا؟ حد ہے، صبح بخیر، آپ کا دن اچھا گزرے۔ٗخیال رہے کہ کچھ روز پہلے انڈیا کے (این سی بی) نے شاہ رخ خان کے صاحبزادے سمیت آٹھ افراد کو ایک کروز شپ میں پارٹی کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔ اس پارٹی میں سینکڑوں لوگ موجود تھے لیکن میڈیا اور اداروں کی سب سے زیادہ توجہ آریان خان پر ہے جس کے باعث سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ آریان خان کو ممنوعہ اشیاء رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے لیکن عدالت میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ این سی بی کو آریان خان سے کوئی ایسی چیزیں نہیں ملیں بلکہ وہ جن لوگوں کے پاس موجود تھے ان کے پاس سےصرف چند گرام۔۔۔۔ برآمد ہوئی تھی۔

Comments are closed.