احتساب عدالت کے جج ارشد ملک انتقال کر گئے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں ۔ ارشد ملک نے پاناما کیس میں نواز شریف کو نااہلی کی سزا سنائی ۔ ملک بھر میں جاری کورونا کی خوفناک لہر کی لپیٹ میں احتساب عدالت کے

جج ارشد ملک بھی آگئے ، کچھ روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد آج صبح ان کا انتقال ہو گیا ہے ۔ جج ارشد ملک نے پسماندگان میں 2 بیٹے ، 2 بیٹیوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ جج ارشد ملک کی نماز جنازہ اور تدفین انکے آبائی گاؤں مندرہ گوجر خان میں ہوگی ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.