احمد مری کو زبردست خوشخبری سنا دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں گندے پانی سے ننھے احمد مری کا ایک مرغا مرا لیکن اب اسے کئی مرغے مل گئے ہیں۔کھپرو میں مرغے کی ہلاکت پر پی پی چیئرپرسن بلاول بھٹو سے شکوہ کرنے والے ننھے احمد سے جے یو آئی کے ایک وفد نے اس کے

گاؤں مہک واٹر میں ملاقات کی اور رہنما راشد محمود سومرو کی جانب سے بچے کو 3 مرغے، ایک مچھر دانی اور راشن دیا گیا۔اس سے قبل غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سےبھی اب تک مجموعی طور پر احمد مری کو بارہ مرغے مل چکے ہیں۔پاک فوج کی جانب سے بھی بچے کو خیمہ اور راشن دیا گیا، اتنےتحفے اور مرغے ملنے پر 7 سالہ احمدمری خوشی سے نہال ہے۔دوسری جاب احمد کے گاؤں سے پانی تو اب تک نہ نکالا جاسکا لیکن اسے امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.