اداکارہ آمنہ الیاس کا ویلنٹائن ڈے کیسے خراب ہو گیا ؟

کراچی (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ویلنٹائنز ڈے پر تحفے دینا اور اظہار محبت کرنا عام سی بات ہے پر اسکے ساتھ اگر مذاق مستی اور سرپرائز شامل کردیا جائے تو اس دن کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے لیکن کبھی کبھی ایسا کرنا انسان کا موڈ بھی خراب کر دیتا ہے۔

کچھ ایسا ہی کچھ پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کے ساتھ ہوا۔آمنہ الیاس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں وہ کمرے میں داخل ہوتی ہیں اور وہاں زمین پر پڑے بہت سارے غباروں کو دیکھ کر خوشی اور حیرانی کا اظہار کرتی ہیں۔ کچھ ہی دیر بعد کمرے میں پٹاخے پھٹنے لگتے ہیں جس سے ڈر کر آمنہ الیاس بھاگتے ہوئے صوفے پر چڑھ جاتی ہیں اور کہتی ہیں کیا تم سیریس ہو۔اداکارہ نے وڈیو کے ساتھ لکھا کہ وہ اسی لئے سرپرائز سے نفرت کرتی ہیں۔وڈیو کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔ اداکارہ کی حیرانی اور ڈر نے لوگوں کو ہنسنے پر بھی مجبور کردیا۔

Comments are closed.