اداکارہ اقرا عزیز کی ہمشکل لبنانی حسینہ نے ان سے حیران کن مطالبہ کر ڈالا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقرا عزیز کی ہمشکل نور نے اداکارہ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔گزشتہ دنوں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اقرا عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے لبنان سے تعلق رکھنے والی آرکیٹکٹ نور کی ویڈیو شیئر کی تھی جو اقرا کی ہمشکل لگ رہی تھی۔

سدرہ عزیز کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو پر صارفین کا کہنا تھا کہ نور بالکل اقرا عزیز کی ہمشکل دکھتی ہیں اور اُن سے بہت مشابہت رکھتی ہیں۔اب نور کے انٹرویو کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں نور نے اداکارہ سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔نور نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’مجھے لوگوں کی جانب سے بےحد پیار مل رہا ہے اور اِس کی وجہ اقرا عزیز ہیں کیونکہ میں اُن کی طرح دکھتی ہوں۔‘نور نے کہا کہ ’اب مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ لوگ اقرا عزیز کو کتنا پسند کرتے ہیں اور میری بھی خواہش ہے کہ ایک دن ان سے ملاقات کروں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے اقرا عزیز کی ویڈیو کلپس دیکھی ہیں اور وہ واقعی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں۔‘نور کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ اقرا عزیز ناصرف ظاہری طور پر خوبصورت ہیں بلکہ وہ ایک اچھے دل کی بھی مالک ہیں۔‘یاد رہے کہ جب اقرا عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے نور کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی تو اُن کا کہنا تھا کہ ’ پہلے تو مجھے خیال گزرا کہ یہ وہی ہے لیکن یہ تو کوئی اور خوبصورت انسان ہے۔‘

Comments are closed.