اداکارہ ایمن زمان کا انوکھا موقف

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ ایمن زمان نے ان کے نام سے منسوب کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والی غیراخلاقی ویڈیو کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی حرکت سے کوئی لڑکی موت کو سینے سے لگانے پر بھی مجبور ہوسکتی ہے۔اپنے شوہر مجتبیٰ لاکھانی کے ہمراہ ایک یوٹیوب ویڈیو میں

ایمن زمان نے کہا کہ ایک لڑکی کے پاس عزت ہوتی ہے اور اگر اسی پر داغ لگ جائے تو باقی کیا رہ جاتا ہے، اس طرح کی حرکت سے کوئی لڑکی انتہائی قدم اٹھانے پر بھی مجبور ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ان کے نام سے منسوب جھوٹی ویڈیو سامنے آنے کے بعد دو گھنٹے تک روتی رہی ہیں، ’آپ لوگ یہ سب کیسے کرسکتے ہو، یہ انتہائی غلط کام ہے، بنا تصدیق کے ویڈیو لگادی گئی۔ویڈیو بیان کے دوران ایمن زمان کے شوہر مجتبیٰ لاکھانی نے وہ لیک ویڈیو بھی دکھائی جس کو ان کی بیوی سے منسوب کیا گیا ہے۔ مجتبیٰ لاکھانی کے مطابق اس ویڈیو میں ان کی اہلیہ نہیں کوئی اور لڑکی ہے لیکن کچھ لوگوں نے یوٹیوب پر ویڈیو ایسے لگائی کہ جیسے ایمن زمان ہی ہو۔مجتبیٰ لاکھانی نے کہا کہ جس طرح کی مغلطات دی گئیں اور جھوٹی ویڈیو کو ایمن سے منسوب کیا گیا اس پر کیس ہوسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.