اداکارہ جیا علی نے شادی کر لی، انکا دولہا کون ہے اور کیا کرتا ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) جیا علی کی نکاح کی تقریب میں اُن کے چند دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی جبکہ اداکارہ نے اپنے اس خاص دن پر خوبصورت عروسی لباس کے ساتھ گلاب کے گجروں کا انتخاب کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جیا علی نے ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین اور کرکٹ کوچ عمران ادریس سے شادی کی ہے،

اس کے علاوہ اُن کے شوہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بھی ہیں۔جیا علی کے شوہر عمران ادریس نے ایسٹ ایشیئن پیسیفک ممالک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو متحرک کرنے میں اپنا ایک اہم کردار ادا کیا ہے، اس کے علاوہ وہ ہانگ کانگ سمیت دُنیا کے کئی ممالک کی کرکٹ ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں۔سوشل میڈیا پر جیا علی کی وائرل تصویروں پر شوبز ستارے اور صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ کو شادی کی مبارکباد پیش کررہی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ جیا علی نے پاکستان شوبز میں بطورِ ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن اُن کو فلم ’دیوانے تیرے پیار کے‘ سے کافی شہرت ملی جو کہ سال 1997ء میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ فلم سید نور کی ہدایتکاری میں بنائی گئی تھی۔جیا علی کی دیگر فلموں ’گھر کب آؤ گے‘، ’نخرہ گوری کا‘، ’سایہ خدائے ذوالجلال‘ اور ’لو میں گم‘ شامل ہیں۔دوسری جانب اداکارہ جیا علی پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں ’کاغذ کے پھول‘، ’بند کھڑکیوں کے پیچھے‘، ’کبھی کبھی پیار میں‘، ’ہم سب عجیب سے ہیں‘، اور ’منزلیں‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *