اداکارہ حرا مانی کی نئی ویڈیو

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔حرا مانی اپنے مداحوں سے بے حد محبت کرتی ہیں اور اس کا اظہار بھی آئے دن کرتی رہتی ہیں۔

حرا مانی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنی نئی تصاویر، ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں اور خوب داد بھی وصول کرتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کسی پارٹی میں موجود ہیں اور اپنے والدین کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو بنا رہی ہیں اور کچھ دیر بعد کیمرہ کسی اور کو تھما کر خود بھی اپنے والدین کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیتی ہیں۔حرا مانی کی جانب سے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں اپنے والدین کے لیے ایک خوبصورت جذبانی پیغام بھی شیئر کیا گیا ہے۔حرا مانی کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ’ارے ہٹو میں بھی جا رہی ہوں، اماں ابا کے ساتھ ڈانس کا موقع کون جانے دیتا ہے ہاتھ سے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میرے پیارے امی ابو، میں اپنی زندگی آپ دونوں کے بغیر گزارنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، اللّٰہ آپ دونوں کو ایسی ہنستا کھیلتا صحت مند رکھے، آمین۔‘

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *