اداکارہ دیا مرزا نے اپنی سالگرہ انوکھے طریقے سے منانے فیصلہ کر لیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی 40 ویں سالگرہ منفرد انداز میں منائیں گی اور 40 دنوں تک روزانہ ایک لاکھ روپے عطیہ کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیا مرزا 9 دسمبر کو اپنا 40 واں یوم پیدائش منائیں گی ۔ اس موقع پر انہوں نے

عالمی وباکی وجہ سے انتقال کرنے والے محکمہ جنگلات کے ملازمین کے اہل خانہ کی مدد کریں گی۔ اس سلسلے میں وہ اپنے 40 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے 40 روز تک روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ روپے عطیہ کریں گی۔اپنے ایک ٹویٹ میں دیا مرزا کا کہنا تھا کہ اس سال انہیں سالگرہ کے موقع پر پھول اور تحائف نہ بھیجے جائیں بلکہ ان کی محکمہ جنگلات کے فنڈ میں مدد کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ پیسے ان ملازمین کی فیملی کو دیں گی جنہوں نے وبا کے دوران اپنی جانیں قربان کیں۔

Comments are closed.