اداکارہ رابی پیرزادہ نے نیا پراجیکٹ سائن کر لیا

لاہور (ویب ڈیسک) سابقہ پاکستانی گلوکارہ و ماڈل رابی پیرزادہ نے نیا پراجیکٹ سائن کرکے مداحوں کو حیران کر دیا ۔انسٹا گرام پر دیے گئے اپنے ایک پیغام میں رابی پیرزادہ نے لکھا کہ وہ ایک بہت بڑا پروجیکٹ سائن کرنے جارہی ہیں۔ سابقہ گلوکارہ و ماڈل کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی

فنکاروں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا چاہتی ہوں۔ انھوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد پاکستان (پاکستانی فن) کو اس کی عزت واپس دلوانا ہے۔اپنے پیغام کے آخر میں رابی پیرزاد نے اپنے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست کی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *