اداکارہ ریشم نے یادگار واقعہ شیئر کر ڈالا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور اداکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کے انتقال پر اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کو عمر شریف کے قدموں میں بیٹھتے دیکھا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ امیتابھ بچن نے عمر شریف کی

پرفارمنس دیکھنے کے لیے اپنی فلائٹ کینسل کی تھی۔اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ پورا ہندوستان عمر شریف کے فن کا دیوانہ تھا، بھارتی کامیڈین اُن کی پرانی کیسٹس دیکھ کر کامیڈی کیا کرتے تھے۔میرا نے کہا کہ اکشے کمار نے اعتراف کیا تھا کہ وہ کامیڈی میں عمر شریف سے ہی سیکھتے آئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے نامور اداکار عمر شریف کے انتقال پر جہاں دنیا بھر میں ان کے مداح افسردہ نظر آرہے ہیں وہیں بھارتی اور امریکی اداکار بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں ۔امریکی اداکار جیرمی میکولین نے بھی عمر شریف کی موت پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔امریکی کامیڈین جیرمی میکولین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان کے معروف اداکار عمر شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔لیجنڈری کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔اداکار عمر شریف 4 روز سے جرمنی کے اسپتال میں داخل تھے ، انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔ اداکارہ ریما کے شوہر اور امریکہ میں موجود پاکستانی ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ کل جب عمر شریف کا انتقال ہوا تو اس سے کچھ دیر پہلے عمر شریف کو امریکہ روانہ کرنے کا پلان تیار تھا لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔

Comments are closed.