اداکارہ زینب جمیل نے پاکستانیوں کو بڑا سرپرائز دے دیا،

لاہور (ویب ڈیسک) اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق اداکارہ نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر موجود اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق زینب جمیل نے انسٹا گرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں ،

اب زینب جمیل کے اکاؤنٹ پر صرف کچھ پوسٹیں ہیں جن میں زیادہ تر انکی بیٹی آیت کی تصویریں ہیں ۔ اب زینب جمیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر میں بھی قران پاک کی ایک آیت نظر آتی ہے ۔ یاد رہے کہ سابقہ اداکارہ زینب جمیل نے باقی زندگی اللہ کے احکامات اور قران و سنت کے مطابق گزارنے کا عہد کیا ہے اور شوبز کو خیر باد کہہ دیا ہے ۔ اور انکی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کے خاندان کے ساتھ بے حد قربت ہے ۔

Comments are closed.