اداکارہ سائرہ یوسف کے نئے روپ نے مداحوں کو مسحور کر ڈالا

لاہور (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف کی بہن نے اُن کا ہیئر اسٹائل تبدیل کرکے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سائرہ یوسف نے اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروایا ہے جبکہ تصویر

میں اداکارہ کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔سائرہ یوسف نے تصویر کے کیپشن میں اپنی چھوٹی بہن پلواشہ یوسف کو مخاطب کیا جس کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ اداکارہ کا یہ نیا ہیئر اسٹائل اُن کی بہن نے بنایا ہے۔اداکارہ کی سوشل میڈیا پر تصویر دیکھ کر اُن کے مداح اُنہیں ’ملکہ‘ قرار دے رہے ہیں۔16گھنٹے قبل انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی سائرہ یوسف کی اس تصویر کو اب تک ایک لاکھ سے زائد صارفین لائک کر چُکے ہیں جس کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مداحوں کو اداکارہ کا نیا روپ بھا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے شادی کے 8 برس بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی تھیں۔شہروز سے راہیں جدا کرنے کے بعد سے سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ فعال نہیں ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *