اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی نے بھی منگنی کر لی

لاہور (ویب ڈیسک) ایکٹریس سجل علی کی بہن اداکارہ صبور علی نے اداکار علی انصاری سے منگنی کر لی۔ یکم مئی کو صبور علی نے زندگی کے نئے سفر کے آغاز کا پرمسرت اعلان کیا۔ 26 سالہ صبور علی نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اور اداکار علی انصاری کا رشتہ طے پا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر علی انصاری کے ساتھ منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے صبور علی نے لکھا بات پکی اپنے خاندانوں کی مرضی کے ساتھ میں ایک زبردست انسان کے ساتھ ایک نئی زندگی کی جانب بڑھنے والی ہوں علی انصاری نے بھی انسٹاگرام پر اس موقع کی ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا بات پکی‘ صحیح بات تو یہ ہے کہ اس وقت مجھ پر مختلف جذبات کا غلبہ ہے مگر سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں آج کے بعد صبور کو تنہا نہیں چلنا پڑے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *