اداکارہ سشمیتا سین نے مداحوں کو پریشان کر ڈالا

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ سشمتا سین سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اکثر بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے ، جس کے بعد ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کنفیوز ہوگئے ہیں ۔

لوگوں کو یہ لگ رہا ہے کہ روہمن اور سشمتا کے درمیان کچھ تلخی پیدا ہوگئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر سشمتا سین کی یہ پوسٹ اب کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔سشمتا سین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے ۔ اس پوسٹ میں لکھا ہےکہ پریشانی یہ ہے کہ عورتوں کو لگتا ہے کہ وہ بدل جائے گا ، وہ نہیں بدلتا۔ مرد جو غلطی کرتے ہیں وہ یہ کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ کبھی چھوڑ کر نہیں جائے گی ، وہ چلی جاتی ہے۔اپنی اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے سشمتا سین نے کیپشن میں لکھاکہ کہانی کا حاصل یہ ہے کہ وہ نہیں بدلے گا اور وہ چلی جائے گی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کچھ ایموجیز بھی شیئر کی ہیں۔سشمتا سین کی ان چند لائنوں سے اس بات کا اندازہ نہیں لگ رہا ہے کہ وہ کس کے بارے میں کہہ رہی ہیں اور انہوں نے کیا سوچ کر یہ بات لکھی ہے ، لیکن ان چند لائنوں میں کافی گہری بات ہے ، اس لئے مداح اس کو روہمن کے حوالے سےدیکھ رہے ہیں اور پوچھ بھی رہے ہیں کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے نا ۔اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد صارفین نے سشمتا سین اور روہمن شال کے رشتے کے بارے میں قیاس آرائی شروع کردی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *