اداکارہ سنی لیون کا کنگنا رناوت پر جوابی وار ۔۔۔

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکاراؤںارملا ماتونڈکر اور کنگنا رنات کی لڑائی میں سنی لیونی بھی کود گئی ہیں۔ سنی لیونی اپنے نئے انسٹاگرام پوسٹ میں کنگنا رناوت پر اٹیک کرتی نظر آئیں۔دراصل ارملا ماتونڈکر کو پہلے سافٹ پورن اسٹار کہنے کے بعد کنگنا نے اپنے بیان کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا تھا کہ

نقلی ناری وادی لوگ پورن اسٹار کو قابل توہین سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلمی صنعت نے سابق ایڈلٹ اسٹار سنی لیونی کا استقبال کیا تھا اس لئے ان کے بیان میں کچھ غلط نہیں ہے۔سنی لیونی نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں چل رہے ڈرامے کے دوران شوہر کے ساتھ لنچ ڈیٹ،سنی کی اس تصویر پر لوگ انہیں بالکل ٹھیک کے کمنٹس کررہے ہیں۔اس سے قبل کنگنا نے اپنے “سافٹ پورن اسٹار” والے بیان کا دفاع کرتے ہوئے لکھا تھا کہ لبرل بریگیڈ نے ایک بار ایک مشہور مصنف کو خاموش کردیا تھا جس نے کہا تھا کہ سنی لیون جیسے لوگوں کو ہمارے رول ماڈل نہیں بننا چاہئے۔ سنی لیون کو انڈسٹری اور پورے بھارت نے بطور آرٹسٹ قبول کیا ہے۔ اچانک نقلی ناری وادیوں نے میرے بیان کو توہین آمیز کہنا شروع کردیا۔ اپنی اگلی پوسٹ میں ہی سنی نے ایک ٹیکسٹ والی تصویر شیئر کی ہے ، جس پر لکھا ہوا ہے : یہ کتنا مزاحیہ ہے کہ جو لوگ آپ کے بارے میں جانتے ہی نہیں ہیں ، ان کے پاس آپ کےبارے میں بولنے کیلئے بہت سی باتیں ہوتی ہیں۔ سنی لیونی کی یہ پوسٹ میڈیا رپوٹ میں گنگنا رناوت پر جوابی اٹیک بتائی جارہی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.