اداکارہ سوناکشی سنہا کا کونسا خواب بالآخر پورا ہو گیا ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) نامور بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیا اور آخر کار اپنی کمائی سے گھر خرید لیا ہے جس پر وہ بےحد خوش ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں پُر تعیش اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

سوناکشی سنہا نے اس گھر کو خریدنے کے حوالے سے بتایا کہ جب سے میں نے کام کرنا شروع کیا تو میرا یہ خواب تھا کہ میں 30 سال کی عمر تک اپنی محنت سے کمائے گئے پیسوں سے اپنا گھر بناؤں۔ اب میں 30 سال سے زائد کی ہو چکی ہوں لیکن بالآخر میں نے اپنی کمائی سے گھر خرید ہی لیا ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رہنے میں زیادہ خوش رہتی ہوں اس لئے میرا فی الحال اپنے ذاتی گھر میں منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ گھر میرا خواب تھا اور یہ ایک اچھی سرمایہ کاری بھی ہے۔سوناکشی سنہا فی الحال اپنے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم سنہا کے ساتھ جوہو میں ایک پُرتعیش بنگلے میں رہتی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں متعدد بالی وڈ اداکاروں نے پراپرٹیز خریدی ہیں۔ جن میں ریتک روشن، جھانوی کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہیں۔

Comments are closed.