اداکارہ شگفتہ اعجاز کے گھر میں صف ماتم ۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ انتقال کرگئیں۔شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ان کے انتقال کی اطلاع دی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی میری والدہ۔ شگفتہ اعجاز نے مزید لکھا

کہ ’میری روح بھی آپ کے ساتھ ہی پرواز کرگئی‘۔اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی اداکارہ کی جانب سے والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی کہ ماں راضی تو رب راضی ، تصویر میں اداکارہ کی والدہ کو علالت کے سبب اسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ شگفتہ اعجاز کا شمار پاکستان کی ان ٹیلنٹڈ اداکاروں میں ہوتا ہے جو کم عمری سے ہی شوبز انڈسٹری میں اپنا ایک منفرد مقام بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.