اداکارہ شیفالی زری والا ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) آپ کو یاد ہو گا کہ بالی وڈ کے مشہور گانے ” کانٹا لگا“ کا ری میک بنا تھا ، اس گانے کی ویڈیو میں خوبصورت اداکارہ شیفالی زری والا نے کام کیا اور پھر بہت کم وقت میں خوب شہرت کمائی لیکن پھر وہ شوبز کی رنگینیوں سے اچانک غائب ہوگئیں

اور اپنی فیملی تک محدود ہو گئیں تاہم حالیہ منظر عام پر آنے والی مسحور کن تصاویر نے مداحوں کو حیران کن ڈالا ہے شیفالی اب پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت اور دلکش نظر آتی ہیں ۔ وہ آج کل اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں اور ساتھ اپنی فٹنس پر بھی خوب کام کر رہی ہیں ۔شیفالی زری والا نے 2014 میں اپنے بوائے فرینڈ پراگ تیاگی سے خفیہ طور پر شادی کر لی تھی ، یہ اداکارہ کی دوسری شادی تھی جبکہ ا سے قبل انہوں نے ہرمیت گلزار سے شادی کی تھی جو کہ زیادہ دیر نہیں چل سکی تھی اور 2009 میں دونوں نے راہیں جدا کر لی تھیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *