اداکارہ صبا فیصل اپنے بالوں کی نگہداشت کیسے کرتی ہیں ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے بالوں کی دیکھ بھال سے متعلق مداحوں کو ایک ٹپ دی ہے۔ڈرامہ انڈسٹری میں ماں اور ساس کے کردار کو بخوبی نبھانے والی اداکارہ صبا فیصل کے ہیئر کیئر کے سوشل میڈیا پر اس وقت

خوب چرچے ہو رہے ہیں، صبا فیصل نے اپنی ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گھر میں رہتے ہوئے وہ اپنے بالوں کی کیسے دیکھ بھال کرتی ہیں۔صبا فیصل کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا گرام پر سیلفی کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’ گھر میں بالوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے، گھر میں رہتے ہوئے بالوں کو بھاپ دینے کا گھریلو ٹوٹکا۔‘صبا فیصل کی جانب سے شیئر کی گئی سیلفی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے بالوں پر ایک تھیلی چڑھائی ہوئی ہے جبکہ بالوں کی نشونما کے لیے کونسا ماسک یا تیل کا استعمال کیا ہے نہیں شیئر کیا ہے۔صبا فیصل کی سیلفی پر مداحوں خصوصاً خواتین صارفین کی جانب سے خوب کمنٹ کیے جار ہے ہیں جس میں اُن کا صبا فیصل سے پوچھنا ہے کہ وہ اپنے بالوں کی دیکھ بھال کے لیے کیا استعمال کرتی ہیں؟صبا فیصل کی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے متعدد انسٹا گرام صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بالوں پر تھیلی باند کر بھی نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *