اداکارہ صبا قمر نے کس اداکارہ کے حسن کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اور نامور اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں دیکھ کر صبا قمر نے انہیں ’’ڈول‘‘ قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’’ایک نئی سنڈریلا‘‘ میں سنڈریلا /میشا کا مرکزی کردار ادا کرنے والی مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنے نئے شوٹ کی

تصویریں پوسٹ کی ہیں۔مایا علی نا صرف اپنی اداکاری سے بلکہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرنے کی وجہ سے بھی عوام میں بہت مشہور ہیں۔مایا علی شوٹ کی تصاویر کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس ایسی تصاوہر سے بھرے پڑے ہیں۔مایا علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں انہوں نے ہلکے گلابی رنگ کی خوبصورت فراک زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ تصویروں میں اداکارہ گھومتی نظر آرہی ہیں جس سے ان کی فراک کی خوبصورتی مزید واضح ہو رہی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر صرف دو دل والے ایموجی بنائی ۔مایا علی کی نئی تصویروں کو دیکھ کر جہاں مداحوں نے ان کے حسن کی تعریفوں کے پل باندھے تو وہیں معروف اداکارہ صبا قمر بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔صبا قمر نے مایا علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں ’’ڈول‘‘ قرار دیا اور ساتھ ہی کمنٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔ اس کے علاوہ بھی اداکارہ نے اپنی بہت سی دلکش تصویریں پوسٹ کیں جنہیں دیکھنے کے بعد مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ اس لباس میں اس قدر خوبصورت لگ رہی ہیں کہ مداحوں کے پاس اداکارہ کی خوبصورتی بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔شوبز میں اکثروبیشتر دیکھا گیا ہے کہ اداکارائیں ایک دوسرے سے لڑتی نظر اآئیں گی مگر کچھ اداکارائیں ایسی ہیں جو انتہائی خوش مزاج واقع ہوئی ہیں انہی میں ایک نام صبا قمر کا ہے۔کسی کی اچھائی یا خوبصورتی کی تعریف کرنے میں وہ ہمیشہ آگے آگے رہی ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *