اداکارہ عالیہ بھٹ نے دو سال میں کتنا پیسہ کما لیا ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلمساز مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ اُن کی بیٹی اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ 2 سال میں اتنا پیسہ کمایا ہے جتنا میں نے 50 برسوں میں کمایا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہیش بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹی اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے کام کے حوالے

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’عالیہ ایک قابل اور باصلاحیت اداکارہ ہے۔‘مہیش بھٹ نے کہا کہ ’میں نے روزی کمانے کے لیے فلمی دُنیا میں قدم رکھا اور میری جدوجہد، میری بیٹی نے دیکھی، اسی وجہ سے وہ بھی اپنے کیرئیر کے حوالے سے بہت سنجیدہ ہے اور کسی بھی قسم کی محنت کرنے سے گھبراتی نہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’دنیا تماشائیوں سے بھری ہوئی ہے کیونکہ اداکار بننے کے لیے بہت ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، میں ان لوگوں کے لیے بہت عزت کرتا ہوں جو فلمیں بناتے ہیں اور خاص طور پر ان لوگوں کی جو بہت کم عمر میں کامیابی کی بلندیوں کو چُھوتے ہیں۔‘مہیش بھٹ نے کہا کہ ’ایک وقت تھا، جب عالیہ والد کی کمائی سے اپنے اوپر خرچ کرتی تھی لیکن گزشتہ دو سالوں میں عالیہ نے اتنی رقم کمائی ہے جو میں نے اپنے کیرئیر کے 50 سال میں بھی نہیں کمائی۔‘واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں سال کے دسمبر میں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، اس جوڑی کی شادی گزشتہ سال ہونا طے پائی تھی مگر عالمی وبا کے سبب عالیہ اور رنبیر کی شادی گزشتہ سال نہیں ہو سکی تھی۔

Comments are closed.